(ویب ڈیسک)امریکہ میں کانگریس کے سپیکر کے انتخاب کیلئے سات مرحلوں میں بھی فیصلہ نہ ہو سکا،آٹھواں راؤنڈ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 سال میں پہلی مرتبہ نئی امریکی کانگریس پہلی ہی ووٹنگ کے دوران سپیکر منتخب کرنے میں ناکام رہی،دائیں بازو کے ریپبلکنز نے کیون میک کارتھی کے ایوان نمائندگان کا سپیکر منتخب ہونے میں رکاوٹ ڈال دی۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس کو سپیکر منتخب ہونے کیلئے سادہ اکثریت کی ضرورت تھی لیکن 100 سال میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 7 بار ووٹنگ کے باوجود بھی ریپبلکنز سپیکر منتخب کرنے میں ناکام رہے۔
وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو برتری حاصل ہے لیکن پارٹی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے سپیکر منتخب نہیں کیا جاسکا۔
اس سے پہلے 1923 میں ایسا ہوا تھا کہ کانگریس کو اسپیکر منتخب کرنے کیلئے ایک سے زائد بار ووٹنگ کروانا پڑی تھی،1855 میں امریکی کانگریس کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے 133 بار ووٹنگ ہوئی تھی جو دو ماہ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا