''پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ''، بڑی خبر آگئی

Jan 06, 2023 | 09:45:AM
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہروں کے مکینوں سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملے گا، اب عمران خان کےلئے کال آئے گی نہ پہاڑی کمک۔