حکومت کا بڑا ریلیف: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کر کے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔
ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔