(اشرف خان)پاکستانی معیشت روز بروز گرنے لگی ،ڈالر کے روپے کو زور دار جھٹکے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہوگیا۔
جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 227.12روپے سے بڑھ کر 227.25روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔
دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر،30 دسمبر تک بیرونی قرض کی مد میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5.82 ارب ڈالر سے گھٹ کر 5.57 ارب ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.90 کروڑ ڈالر کمی سے 5.84 ارب ڈالر رہ گئے،ملکی مجموعی ذخائر 28.50 کروڑ ڈالر کمی سے 11.42 ارب ڈالر رہ گئے۔