لاہور: گھر میں گھس کر میو ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

Jan 06, 2023 | 10:54:AM

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میو اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی، مقتول ڈاکٹر کی لاش بیڈ روم میں بستر پر پڑی ملی۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سینے پر چھری کا گہرا زخم تھا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

مقتول ڈاکٹر میو اسپتال میں بطور فزیشن کام کر رہے تھے، ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔

مزیدخبریں