کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز 319 رنز کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکسان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنالیے ہیں، شان مسعود اور بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔
آج آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی امام الحق تھے جو ایک بار پھر آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
Pakistan lose the crucial wicket of Imam-ul-Haq early on day five.#WTC23 | #PAKvNZ | ???? https://t.co/5TMMWQ0jQl pic.twitter.com/q8rQpbXFFL
— ICC (@ICC) January 6, 2023
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔