لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کا معاملہ، حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کے لئے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت پارلیمانی امور کی سمری وزیراعظم کی ایڈوائس کیساتھ صدر کو بھجوا دی گئی۔ مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ یہ بل صدر نے دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔
پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر کے پاس دوبارہ بل بھیجا جائے گا۔ 10 دن میں صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل از خود ایکٹ بن جائے گا۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق صدر نے ابھی تک اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔