نواک جوکووچ پر ویکسینیشن نہ کروانے پر ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں پابندی

Jan 06, 2023 | 11:57:AM
نواک جوکووچ پر ویکسینیشن نہ کروانے پر ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں پابندی
کیپشن: نواک جوکووچ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ایک بار پھر کوویڈ ویکسینیشن کے معاملے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے غیرملکیوں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہے جبکہ امریکا میں ویکسی نیشن کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی کی ’پیدائش میں 700 فیصد اضافہ‘

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 10 اپریل تک غیر ملکیوں کیلئے ویکسینیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ ٹینس ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے اور نواک جوکووچ مسلسل دوسرے برس ایونٹس مس کریں گے۔

گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔