ہاجرہ یامین نے محسن عباس کے ساتھ ویب سیریز میں کام کرنے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کی جانب سے اداکار محسن عباس کے ساتھ کام کرنے پر یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انڈسٹری میں عورتوں کے کرنے کے لیے منفرد کردار محدود ہیں اور انہیں جب بھی یہ موقع ملے گا تو وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیں گیں ۔پاکستانی آنے والی نئی ویب سیریز سیوک میں ہاجرہ یامین اور محسن عباس ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ ہاجرہ نے سیریز میں ودیا نامی بھارتی رپورٹر کا کردار جبکہ محسن ایک سکھ کے طور پر دکھائی دیں گے ۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہاجرہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے محسن کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی کیوں ظاہر کی؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری انڈسٹری میں خواتین کے لیے منفرد کردار کی کمی ہے ۔ اب اگر انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ روائتی مصیبت میں گھری لڑکی کے بجائے کچھ منفرد کریں تو وہ ضرور کریں گی ۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام کبھی نہیں چھوڑیں گی اور اگر انہیں اچھا کردار ملے گا تو وہ موقع سے فائدہ ضرور اٹھائیں گیں ۔تاہم وہ ایسے ایوارڈ شوز یا ایونٹس میں جانے سے گریز کرنے پر غور کریں گی جہاں ایسے لوگوں کو بلایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ محسن عباس پر چند سال قبل اپنی سابقہ بیوی پر گھریلو زیادتی کے الزامات سامنے آئے تھے ۔ جس کے بعد انڈسٹری کے بیشتر لوگوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ حال ہی میں ایک مارننگ شو میں میزبان رابعہ انعم کی جانب سے بھی ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا گیا تھا ۔