روس یوکرین جنگ: روس کا 36 گھنٹے کی فائربندی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ولادمیر پیوٹن نے 6 جنوری کو 36 گھنٹے تک فائربندی کا حکم دیا ہے، اقوام متحدہ نے روس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ یوکرین نے اسے چال قرار دے کر مسترد کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امن کی جگہ نہیں لے سکتا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرتھوڈوکس کرسمس پر سیزفائر پیشکش رد کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن جنگی ساز و سامان اور فوجیوں کو ہماری پوزیشنوں کے قریب لانا چاہتا ہے، روس کی جنگ بندی ایک چال ہے تاکہ ڈونبس میں پیش قدمی روک سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا، کانگریس کے سپیکر کے انتخاب کیلئے ساتواں مرحلہ بھی ناکام، آٹھویں کوشش جاری
امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سکون کا سانس لینا چاہتے ہیں، اس وقت یوکرین جنگ نازک موڑ پر ہے، روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی ہرممکن مدد کرنا ہوگی۔