(ویب ڈیسک )تیزی سے گزرتے دنوں میں لمبی عمر کی خواہش سب کی ہوتی ہے، ایسا کیا کیا جائے جس سے لمبی عمر ہوجائے تو جناب آپ کی اس پریشانی کو آج ہم دور کردیتے ہیں۔
قدرت کی دی ہوئی کچھ ایسی غذائی نعمتیں ہیں جن میں لمبی عمر کا راز چھپا ہوا ہے۔
تخم ملنگا:
تخم ملنگا کو چیا سیڈ سے بھی جانا جاتا ہے، قدرت نے اس چھوٹے بیجوں میں بے شمار افادیت رکھی ہوئی ہے، تخم ملنگا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔
تخم ملنگا آپ کی جلد اور دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کافی:
بیشتر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کافی کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور اس کے ساتھ جگر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
شکر قندی:
شکر قندی ایک جڑ ہے، جس میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق شکر قندی کا استعمال کرنے والے لوگوں کی عمر لمبی ہوسکتی ہے۔
چاکلیٹ:
چاکلیٹ کھانے والوں کیلئے یہ کسی خوش خبری سے کم نہیں کہ اس میں لمبی عمر کا راز چھپا ہے، چاکلیٹ میں آئرن اور میگنیشیم ہونے کی وجہ سے یہ انسان کی قوت مدافعت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ہلدی:
ہلدی کو سنہری مصالحہ بھی کہا جاتا ہے، جو ذہنی تناؤ، دل کی بیماریوں سمیت زخموں کو بھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
چائے:
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بلیک ٹی عمر رسیدہ خواتین کی ہڈیوں کو بہتر کرتی ہے جبکہ گرین ٹی پینے والے افراد کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں:
ہرے پتوں کی سبزیوں میں دھنیا، پودینا، پالک، میتھی، سرسو ں جیسی سبزیاں شامل ہیں ان سبزیوں میں کسی ایک کا روزانہ استعمال کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
زیتون کا تیل:
زیتون کے تیل میں قدرت نے بےشمار رازوں کو چھپایا ہوا ہے، زیتون کےتیل کا استعمال آپ کے جسم میں ذیابطیس کے خدشے کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں انسولین کی مقدار کو بڑھانے اور بلڈپریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔