افغانستان میں 25 لوگوں کو ہلاک کیا، برطانوی شہزادہ ہیری کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ ڈیوک آف سَسیکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں بطور پائلٹ انہوں نے 6 مشنز میں حصہ لیا جو لوگوں کی جان لینے کا سبب بنے۔
View this post on Instagram
پرنس ہیری نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ افغانستان میں اپنے ہاتھوں سے لوگوں کی جان لینے پر اُنہیں فخر ہے نہ ہی کوئی شرمندگی ہے۔