(ویب ڈیسک) کمرشل بینکوں نے صارفین کی بین الاقوامی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ ریٹ پر کرنا شروع کردیں۔
بینکوں کی جانب سے کسٹمرز کو مطلع کیا گیا ہے کہ ڈیبیٹ کارڈ یا آن لائن طریقوں سے ادائیگیوں کی سیٹلمنٹ اوپن مارکیٹ ریٹ پر ہوگی۔
بینکنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بینکوں کا انٹربینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ سے سیٹلمنٹ صارفین کے لیے فی ڈالر 38 روپے مہنگا پڑے گا۔ صارفین نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں کو انٹر بینک ریٹ سے سیٹلمنٹ کرنے کا پابند کیا جائے۔