پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مایا علی سمیت دوسری لڑکیوں کا دل توڑنے کی وجہ دلچسپ انداز میں بتادی۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے فاسٹ بولر نے میزبان کے مزاحیہ سوالات کے جوابات دیئے۔پروگرام میں شرکت کرنے والے حاضرین سے سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا تو حارث رؤف کے مداحوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کرکے انہیں جاننے کی کوشش کی۔
ایسے میں حاضرین میں سے ایک نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ ’آپ نے اتنی جلدی نکاح کرکے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا؟‘۔مداح کے سوال کا جواب فاسٹ بولر نے دلچسپ انداز میں دیا کہ سب ہنسنے پر مجبور ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ’میں ایک ہی شادی کرسکتا تھا، جو میں نے کرلی، اب باقی لڑکیاں اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں‘۔
یاد رہے کہ 24 دسمبر کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں حارث روف نے مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا۔