(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی دو میچوں کی سیریز بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے، خراب روشنی کے باعث میچ 3 اوورز قبل ختم کردیا گیا۔
نسیم شاہ 15 اور ابرار احمد 7 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سرفراز احمد پاکستان کو جیت کے قریب لانے کے بعد 287 کے مجموعی اسکور پر 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔282 کے اسکور پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گری جب حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، 273 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، 203 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سر فراز احمد نے میچ کے اختتام پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی پر ناقدین کو اپنے بلے سے زور دار جواب دے دیا۔سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سریز میں 335 رنز بنائے۔سرفراز احمد نے دونوں ٹیسٹ میچز کے دوران 3 نصف سنچریاں اور 1سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔