(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.09 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا،ٹوٹا چاول کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا،20 کلو کے آٹے کی تھیلا 79 روپے مہنگا ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کیلے فی درجن 4 روپے اور پیاز 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا،دال مونگ اور ماش فی کلو 3 روپے،دال چنے فی کلو 2 روپے مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں نمک،تازہ دودھ اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کاکہناہے کہ رواں ہفتے ٹماٹر 2 روپے،انڈے 4 روپے اورچینی ایک روپے سستی ہوئی،ایل پی جی کے 11.67 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 22 روپے کمی آئی،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی تبدیلی