عمران خان کی نااہلی کے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر 

Jan 06, 2023 | 19:28:PM
لاہور ہائیکورٹ، عمران خان، نااہلی، کیس سماعت، مقرر،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا،چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا،فل بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی،چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ عمران خان کی نااہلی کے متعلق دو مختلف درخواستوں پر سماعت کرے گا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کی نااہلی کے متعلق درخواستوں پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹوانے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے،شہری جابر عباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی میانوالی حلقے سے بطور رکن اسمبلی نااہلی کا اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ