(علی ساہی )وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے ڈویژن پر نوازشات کا سلسلہ جاری، حکومت نے گجرات پولیس کیلئے 205سیٹوں کی منظوری دیدی۔
نئی سیٹوں کی منظوری پولیس کےذیلی یونٹس سی ٹی ڈی،ٹریفک ،سپیشل برانچ ،پی ایچ پی کی منظور کی گئیں ہیں،تمام یونٹیس میں گریڈ 1سے گریڈ19کی 205 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔
سی ٹی ڈی کے لئے کانسٹیبل سے ایس ایس پی تک کیلئے 77 سیٹوں کی منظوری ،سپیشل برانچ میں گریڈ 1سے گریڈ18تک کی 60 سیٹوں کی منظوری،آئی اے بی کیلئے کانسٹیبل سے ایس پی کی 21سیٹیں ،پی ایچ پی کی کانسٹیبل سے ایس پی 15 جبکہ ٹریفک کیلئے گریڈ 1سے گریڈ 19 تک 32 سیٹیں منظور ہوئیں،حکومت کی منظوری کے بعد اے آئی جی فنانس نے مراسلہ جاری کردیا۔