واٹس ایپ کے متبادل نئی ایپ مارکیٹ میں آنے کو تیار، خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اوورسیز پاکستانی ہارون ایس خان کی سانسو ٹیکنالوجی کمپنی بہت جلد LetsTalk ایپ کو متعارف کروانے جا رہی ہے ، جس میں اب آپکا ڈیٹا پہلے سے بھی زیادہ محفوظ ہوگا ۔
LetsTalkایپ نے ڈیٹا کی حفاظت اور صارف کی رازداری کو اولین ترجیح دی ، اس ایپ سے آپ فیوچرمیسج،میسج کو ایڈیٹ کرنا،چیٹ کے سکرین شاٹ لینے کی اجازت جیسے بے شمار فیچرز موجود ہ ہیں،اس ایپ کو صارفین اینڈرائیڈ فون بلکہ آئی فون میں بھی کام کر سکے گی ۔
تفصیلات کے مطابق SANSO ٹیکنالوجی 19 سالوں سے جدید مصنوعات اور خدمات اپنے صارفین کو پیش کر رہا ہے ، سانسو ٹیکنالوجی نے اپنے سمارٹ فونز،ایل ای ڈیز،سمارٹ واچز،ٹیبز اورلیپ ٹاپس کی مختلف اشیا مارکیٹ میںمتعارف کروائی جن کو صارفین نے خوب پسند کیا ، بیرون ملک مقیم پاکستانی مسٹر ہارون ایس خان سانسو ٹیکنالوجی کی کمپنی کے مالک ہیں جو اس کمپنی کو چلا رہے ہیں ،جوکہ گوگل ،جی ڈی پی آ ر ،فوربز،جی ایس ایم اے ا ور ایم ڈیلیو سی جیسے مستند اور باعزت اداروں سے ایوادڑ یافتہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ، حتمی فیصلہ کرلیاگیا
ہارون ایس خان کی انتھک کوششوں نے SANSO کمپنی کو ٹاپ 10 ٹیک کمپنیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔سانسو کمپنی کو نا صرف پورپ بلکہ امریکہ ، دبئی ،افریقہ اور جاپان میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ہے ،سانسو کمپنی نے ہمیشہ ہی اپنے صارفین کی ضروریات کا خیال رکھا ہے ،اپنے پیاروں سے بات چیت کے لئے صارفین واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں ،مگر سانسو کمپنی بات چیت کے لئے واٹس ایپ کے متبادل اور اس سے بھی زیاد ہ محفوظ نئی ایپ LetsTalk کو مارکیٹ میں بہت جلد متعارف کروانے جا رہی ہے، جو کہ واٹس ایپ سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگئی، SANSO کی ایپ LetsTalkنے ڈیٹا کی حفاظت اور صارف کی رازداری کو اولین ترجیح دی ہے۔اس ایپ کے ذریعے سے آپ نا صرف میسجز بلکہ آڈیو اور ویڈیو دونوں کالز کر سکیںگے۔واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کئے گئے میسجزکوآپ دوبارہ نہیں دیکھ سکتے مگر اس ایپ میں ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو دوبارہ سے واپس لا سکیں گے۔
واٹس ایپ میں آپ فیوچر میسجز نہیں بھیج سکتے مگر اس ایپ کے ذریعے آپ اگر فیوچر میں کسی کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو میسج لکھ کر وقت اورتاریخ سیٹ کر کے رکھ دیں تو سیٹ کئے گئے وقت کے مطابق وہ میسج اگلے انسان کو سینڈ خود بخود ہو جائے گا۔اس ایپ کے ذریعے سے آپ گروپ کال میں ایک وقت میں 35 لوگوں کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوناسستا،چاندی کا بھی ریٹ کم
اس ایپ کی اہم بات یہ بھی ہے کہ اگر کسی میسج میں غلطی ہو جاتی ہے تو آپ اس کو دوبارہ بھی ایڈٹ کر سکتے ہیںاور اگر کوئی گروپ جوائج کیا ہوا ہے تو اس کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیںکہ کسی گروپ کے ممبر کو پتہ نا چلے تو یہ خصوصیت بھی ِ اس ایپ میں موجود ہے ،آپ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایپ کسی کو آپکی اجازت کے بغیر کوئی بھی چیٹ ،ویڈیو اور آڈیو کالز کے سکرین شاٹ یا ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتی ،اس کے علاوہ اس ایپ سے آپ اپنے میسج کو آٹو ٹرانسلیٹ بھی کر کے کسی بھی زبان میں پڑھ سکتے ہیں،اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں یا آپکا میسج لکھنے کا دل نہیں ہے تو آپ آڈیو میسج ریکارڈ کرے اور وہ میسج آپ کے پاس لکھا ہوا آجائے گا۔
LetsTalk ایپ میں دیگر بہت خصوصیات موجود ہیں جو صارفین کو پسند آئیں گئیں۔یہ ایپ نا صرف اینڈرائیڈ فون بلکہ آئی فون میں بھی کام کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ