ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا ،اب قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا:رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کیخلاف نہیں جاسکتیں، ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا ہے، قانون بن چکا ہے، اب اس قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل کے معاملہ کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی نے حکومتی بل واپس کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کا ابھی کچھ نہیں بگڑا، وہ ابھی بھی پی ٹی آئی کے ورکر ہیں جو کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک روکتے تھے،سڑکوں پر ہنگامی آرائی کرتے تھے، عمران خان کو ٹی وی پر حملے کی خبریں دیتا تھا، ساڑھے 4 سال ایوان صدر میں گزارکر بھی ان کا کچھ نہیں بگڑا وہ وہیں پر ہیں۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں گی،اگلے ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلایا جائے گا،مشترکہ اجلاس سے منظور کرواکر بل دوبارہ صدر کو بھیج دیا جائے گا، صدر دستخط کریں یا نہ کریں 10 دن بعد یہ قانون بن جائے گا۔