(24 نیوز)پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، عمران خان 11جنوری کو دن دس بجے طلب کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہاگیا ہے کہ مقررہ تاریخ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ،نا اہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں،الیکشن کمیشن کے در برو پیش ہو کر وضاحت کریں۔
نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا تذکرہ اورسپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا،نوٹس میں کہاگیاہے کہ اثاثوں کے بارے غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کئے گئے،نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا،نوٹس الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھجوایا، نوٹس بنی گالہ کے پتے پر ارسال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے سکیورٹی گارڈز رکھ لئے