جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے،معروف ہسپتال کی نرس کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جسم فروشی کی لعنت ختم نہ کیا جاسکا،کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال کی نرس نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور دیگر نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی نرس کی جانب سے سیکرٹری صحت اور دیگر حکام کو خط لکھا گیا ہے،خط میں ہسپتال کے انتظامی عملےکی جانب سے نرسوں کو بلیک میل کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ خط میں کسی نرس کا نام درج نہیں، الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔