مریم نواز کا جنیوا میں گلے کاکامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا، مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ مریم نواز کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں الحمدللّٰہ ۔ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 6, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔