(24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے مطالبے پر کھل کر بول پڑے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں موسم سرما کی مزید تعطیلات سے متعلق مراد راس نے کہا کہ والدین/اساتذہ/طلبہ موسم سرما کی مزید تعطیلات کیوں چاہتے ہیں؟ ہم اسی موسم میں سکول جاتے تھے اور کبھی شکایت نہیں کی۔ اس نسل کے ساتھ کیا خرابی ہے۔ کوئی کچھ کرنا نہیں چاہتا! خاص طور پر پڑھائی ۔
یہ بھی پڑھیں: رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ