(24 نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا پارہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا،سموگ اور دھند کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،شہری نزلہ، زکام ،آنکھوں میں چبھن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز تک موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ