(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے اوربالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور بر ف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا تا ہم شمالی بلوچستان ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،خطہ پوٹھوہاراور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے جبکہ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 15،سکردو منفی 14،استور ،گوپس منفی 10،ہنزہ منفی 08 ، قلات، کالام منفی 07، گلگت ،بگروٹ منفی 06 اور پاراچنار میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا