روس سے سستے تیل کی خریداری، معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں:مصدق ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں، روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور وفد اسی وقت آتے ہیں جب تیاریاں مکمل ہوں، ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا، ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی۔
معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کاری کرے گے اور حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی،ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے۔
بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز 30 فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے،پرمیم نہ دینے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی،ہماری کوشش کے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے۔