ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی 11 ویں راﺅنڈ میں بھی ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا میں ریپبلکن پارٹی میں اختلافات کے سبب امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کا انتخاب تیسرے روز بھی نہ ہوسکا، کیون مک کارتھی گیارہواں راونڈ بھی ہارگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کوسپیکر شپ کےلئے218 ووٹ درکار ہیں۔ گزشتہ روز بھی تین راؤنڈ میں کیون مک کارتھی اکثریتی ووٹ نہ لے سکے تھے۔امریکی سیاست میں گزشتہ 150 برسوں میں ایسا نہیں ہوا، اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا۔سپیکر کے لئے ووٹنگ میں مک کارتھی کے علاوہ سابق صدر ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ سپیکر کی ووٹنگ میں سابق صدر ٹرمپ کو صرف ایک ووٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا