این آر اے کے سربراہ وین لا پیئرمستعفی ہوگئے

Jan 06, 2024 | 08:50:AM

(ویب ڈیسک)امریکا کی بااثر نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے سربراہ ,وین لا پیئر مستعفی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق این آر اے کے چیف ایگزیکٹو کو مین ہٹن میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، وہ  30 برس سے این آر اے کے چیف ایگزیکٹو تھے،کرپشن سکینڈل میں ملوث وین نے استعفے کی وجہ طبی بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: متعدد افراد کی بیکری میں گھس کر لوٹ مار، ویڈیو وائرل

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو برس سے قائم این آر اے امریکا کے الیکشنز میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے،این آر اے کے مستعفی چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ پیر سے چلے گا۔

مزیدخبریں