امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی نااہلی کیخلاف اپیل سننے کا فیصلہ

بائیڈن ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت کو خطرہ کہہ کر خوف و ہراس پھیلارہے ہیں،بائیڈن ایک کرپٹ اور ناکام انسان ہیں،ٹرمپ

Jan 06, 2024 | 10:06:AM

(24 نیوز)امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی نااہلی کیخلاف اپیل سننے کا فیصلہ،امریکا کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی وفاقی سپریم کورٹ 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی ،عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملہ کیس میں سزا سنائی اور بغاوت کا مجرم قرار دیا۔واضح رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

ضرور پڑھیں:غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 90 روز مکمل، 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید,لاکھوں بے گھرہو گئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ بائیڈن ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں،جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کہہ کر خوف و ہراس پھیلارہے ہیں،بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے،بائیڈن ایک کرپٹ اور ناکام انسان ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا ریکارڈ ہے خامیوں سے بھرا پڑا ہے،بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔

مزیدخبریں