شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ، موٹرویز بھی بند

Jan 06, 2024 | 10:17:AM

(فاطمہ عارف، عثمان راشد)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر آج بھی بند کردیاگیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی  180ریکارڈ  کی گئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آگیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق فیز 8 ڈی ایچ اے332، کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 198 جبکہ  ایچی سن کالج 115،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 196 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خشک سردی کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہونے لگی ،موسمی بیماریوں میں مبتلا شہری ابر رحمت کے منتظر، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

دوسری جانب دھند میں اضافے کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ جبکہ  متعدد  موٹر وے ٹریفک کیلئے  بند کردیئے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  شدید دھند کے باعث بموٹروے  ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لئے بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بند ،لاہور ملتان موٹروے ایم تھری ،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو لاہور تا شیخوپورہ  تک بند کردیا گیا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

مزیدخبریں