وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں جنرل ہسپتال کا دورہ

Jan 06, 2024 | 11:29:AM
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں جنرل ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے جنرل ہسپتال کے  ایمرجنسی بلاک کا 2 گھنٹے تک دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،چاروں فلور پر گئے ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامشاہدہ کیا۔

جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک میں 80 فیصد مجموعی ورک مکمل ہوگیا اور ایمرجنسی بلاک کے  2 فلور 20 جنوری سے قبل جبکہ  ہسپتال کے دیگر دو فلور31جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے مصافحہ کیا  اور کام کے اوقات کار  کے بارے میں بھی  پوچھا،ایمرجنسی بلاک کی عمارت کے فرنٹ کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت دی، محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ  مریضوں کیلئے ایمرجنسی بلاک کو جلد مکمل کرکے کھول دیا جائے گا،اپ گریڈڈ ایمرجنسی بلاک میں جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بائیو گیس اوراے سی کیلئے وائرنگ کے کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا، وزیراعلی کو سیکرٹری تعمیرات ،سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے کاموں پر بریفنگ دی، اس موقع پر  صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،کمشنر،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔