(ویب ڈیسک ) ہمسائیہ ملک بنگلا دیش میں کل عام انتخابات ہونگے جبکہ حسینہ واجد پانچویں بار وزیر اعظم بننے کیلئے پر اُمید ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں کل اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے،اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے،دوسری جانب الیکشن سے 2 روز پہلے مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی بوگیاں جل گئیں،پولیس نے واقعے کا ذمے دار اپوزیشن کو قرار دیا تاہم اپوزیشن نے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے بنگلادیش بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے،اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزاروں روپوش ہیں،ادھر عالمی برادری نے ملک میں متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عدلیہ کیساتھ اختلاف کے باوجود ادب و احترام ضروری ہے ، چیف جسٹس