(24 نیوز)پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے وطن روانہ ہو گئے۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
ضرور پڑھیں:9 مئی واقعات کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری 2024 کو جانے والے 1004 افغان شہریوں میں 275 مرد، 198 خواتین اور 531 بچے اپنے ملک چلے گئے، 5 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 188 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 31 اکتوبر کو غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپس جانے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔