انڈونیشیا :امام مسجد کی سجدے میں روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

Jan 06, 2024 | 15:54:PM
انڈونیشیا :امام مسجد کی سجدے میں روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں نماز کی امامت کے دوران نوجوان امام کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کر گئی جس کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہر مسلمان کی خواہش اور دعا ہوتی ہے کہ اس کی کا خاتمہ ایمان پر ہو اور اہل ایمان میں اگر حالت نماز میں کسی کی موت ہو تو اسے قابل رشک موت کہا جاتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا میں بھی پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد کی ہے جہاں نماز فجر میں امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

 مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام مسجد شیخ نفیس نماز فجر کی امامت کرا رہے ہیں,وہ قیام اور رکوع کے بعد پہلے سجدے میں جاتے ہیں لیکن اٹھ نہیں پاتے بلکہ وہیں ان کی روح پرواز کر جاتی ہے اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔

https://www.facebook.com/reel/1113427599672644

یہ بھی پڑھیں:عجیب وغریب حادثہ، اڑتے طیارےکا دروازہ کھل گیا ، ویڈیو وائرل

کافی دیر تک امام کے سجدے سے نہ اٹھنے اور ان کے سجدے میں گری حالت دیکھ کر موذن آگے بڑھ کر نماز مکمل کراتے ہیں,نماز کی تکمیل کے بعد امام کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

نمازیوں کا کہنا ہے کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی اور نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہو جایا کرتی تھی,وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں۔