(امانت گشکوری)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ ،بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خنا نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے،اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی ۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی،کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو بابراعظم کی شرٹ گفٹ کر دی ، ویڈیو وائرل