توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
ملک ریاض سمیت 6شریک ملزمان اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ ریفرنسسز میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں فرد جرم سماعت پیر تک ملتوی ہونے کے باعث مؤخر ہو گئی ، 190ملین پاونڈ ریفرنس میں ملزمان کو نقول کی تقسیم بھی 8جنوری تک مؤخر ہو چکی ، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ان کیسز میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے احتساب عدالت نے ان کی درخواستوں پر سماعت بھی 8 جنوری تک ملتو ی کر دی ہے ۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی استدعاعدالت نے منظور کرلی ساتھ ہی عمران خان کی چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی استدعا بھی عدالت نے منظور کر لی ، سماعت کے دوران ملزم ملک ریاض کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست خارج کر دی گئی، ملزم ملک ریاض کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور ویڈیو لنک حاضری کی دائر دارخواستیں واپس لے لی گئیں، ملزم ملک ریاض کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
عدالت نے ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 6شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ، شریک ملزمان سے متعلق تفتیشی آفیسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا،شریک ملزمان میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، علی ریاض ملک، فرحت شہزادی، ضیاء السلام نسیم، شہزاد اکبر اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔