ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو بڑ ادھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

Jan 06, 2024 | 17:35:PM

(24 نیوز) متحدہ قومی  موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم )کا پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کی ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس آمد ، نجیب ہارون کی کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال ،فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات ،نجیب ہارون نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی ،نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔

نجیب ہارون نے سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ،ایم کیو ایم رہنماؤں نے نجیب ہارون کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا ،،کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے ،امید ہے نجیب ہارون اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : نہ ٹریک نہ ڈرائیور، چین کی سڑکوں پر خود کار ٹرین چلنے لگی

مزیدخبریں