پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان پیرکو کرینگے، بیرسٹر گوہر 

Jan 06, 2024 | 18:30:PM

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی  سے ٹکٹوں کی مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی،ٹکٹوں کاپیر کی شام کو اعلان کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ الیکشن کا ہر صورت انعقاد چاہتے ہیں،سینیٹ کی قرارداد کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں،امید ہے الیکشن وقت پر ہوں گے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ ایک پارٹی سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی،فی الحال کسی جماعت سے اتحاد نہیں ،اگر ایک آدھ سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی تووہ ہمارے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں انھوں نے تو جا کر آرٹیکل شائع نہیں کروایا،پی ٹی آئی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ،سب اداروں کا احترام کرتے ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پریس کانفرنس کے بعد تاثر دیا گیا جیسے عمران خان کو عدلیہ یا چیف جسٹس پاکستان پر اعتماد نہیں،عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان پر عدم اعتماد کا کوئی بیان نہیں دیا،عمران خان عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں،ہم عدلیہ سے امید کرتے ہیں ہمارے تمام کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی بیان اب میری طرف سے جاری ہوگا،جو بیان میری طرف سے جاری نہ ہو وہ بانی پی ٹی آئی کا نہ سمجھا جائے،ان کاکہناتھا کہ سینیٹ قرار دے ابہام پیدا ہوا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس قرارداد کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے،سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے،امید کرتے ہیں کہ الیکشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوں گے،اگر دس بارہ کروڑ ووٹرز کو حق رائے دہی نہ دیا تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی۔
ان کاکہناتھا کہ ہم سپریم کورٹ میں پہلے ہی درخواست دائر کر چکے ہیں کہ نو مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،ہمیں حکومت کی بنائی ہوئی کمیٹی پر اعتبار نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جتنی تیزی سے ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اتنی تیزی سے منظور ہوئے،امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرے گی،ہم سینیٹرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے حق میں نہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑیں گے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی میدان میں مقابلہ کریں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ زرتاج گل کی طرح بہت سے لوگوں سے دباو¿ میں بیان دلوائے گئے،پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے عمران خان کی ہدایات پر چل رہے ہیں،پارٹی ٹکٹ نظریاتی کارکنوں کو جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپیلٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں