آواب علوی سمیت 4 پی ٹی آئی امیدواروں کی اپیلیں منظور

Jan 06, 2024 | 18:47:PM
آواب علوی سمیت 4 پی ٹی آئی امیدواروں کی اپیلیں منظور
کیپشن: آواب علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی چار مزید اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ،الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان کی اپیل منظور کرلی ۔
الیکشن ٹربیونل نے صدر مملکت کے بیٹے آواب علوی کی بھی اپیل منظور کرلی ،آواب علوی این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ،الیکشن ٹریبونل نے این اے 234 سے پی ٹی آئی امیدوار فہیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے،اس کے علاوہ این اے 245 سے پی ٹی آئی امیدوار عطا اللہ کی بھی اپیل منظور کرلی گئی،الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا دھچکا پرانے ساتھی نے راہیں جدا کر لیں