گوہر اعجاز کی یو اے ای کے وزیر تجارت سے ملاقات، باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی یو اے ای کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی احمد الزویدی سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے مابین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی یو اے ای کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی احمد الزویدی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت سمیت ایوی ایشن ، پورٹس ، شپنگ اور انفرا اسٹرکچر میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنیکی قرارداد، بلاول بھٹو نے بڑا نعرہ لگا دیا
اس موقع پر نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ترجیحی اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں، ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سہولیات دے رہی ہے۔