(جاوید قائمخانی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 55 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے میں 55 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں جن کی بیٹی کی 6 ماہ قبل طلاق ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کی شکار خاتون کا سابق داماد انہیں 6 ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ دو نقاب پوش افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تیزاب پھینکا جبکہ اس دوران اس کی بیٹی واش روم میں چھپ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد، آگ لگنے سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق ، 4زخمی
اس حوالے سے مقتولہ کی بیٹی ربیعہ کا کہنا ہے کہ ہم گھر میں موجود تھیں جب دو افراد آکر ہم پر تشدد کرنے لگے، انہوں نے میرے جسم پر تیزاب پھنکا لیکن میں خود کو بچا کر واش روم میں چھپ گئی لیکن میرے ہاتھ جھلس گئے۔
خاتون کی بیٹی ربیعہ نے مزید بتایا کہ میری والدہ مجھے بچانے کیلئے دونوں افراد کو پکڑنے لگیں تو اُن پر تیزاب پھینکا گیا اور وزنی چیز سر پر مار کر انہیں قتل کردیا گیا۔