ملک میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں شدید دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، لاہور- سیالکوٹ موٹروے بھی بند، موٹروےایم 5 اقبال آباد سے روہڑی، ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند جبکہ جھانگڑا انٹرچینج اور اوچ شریف انٹرچینج کو بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق اہم عہدیدار پیپلزپارٹی میں شامل
موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم 4 شدید دھند کے باعث ملتان سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا مزید کہنا ہے کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، کسی بھی معلومات کے لیے 130 پر کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں۔