کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے رہنما شبیر علی قریشی واپس گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت شبیرعلی قریشی بخیریت اپنے گھر واپس پہنچ گئے جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے بھی کردی۔
خیال رہے کہ شبیر علی قریشی کو جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے باہر سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024ء کیلئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔