مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،سردی کی شدت میں اضافہ

مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی ریڈ الرٹ جاری 

Jan 06, 2025 | 09:22:AM
مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں مدینہ منورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے،مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث صحرائی علاقے زیر آب آگئے،متعدد علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

 مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی،گنبد خضریٰ پر برسنے والی بارش کی بوندوں نے دل کو مو لینے والا منظر پیش کیا،زائرین نے بارش کے دوران اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری کیلئے سال بھر انتظار کی عائد شرط ختم

 بارش کے باعث مدینہ منورہ اورگردونواح میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسلادھار بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔