ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

Jan 06, 2025 | 09:53:AM
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔

اتوار کو آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی 1-3سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دےکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔

 اتوار کو سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگز میں بولنگ کرتے ہوئےکمنز نے واشنگٹن سندر کو آؤٹ کر کے اننگز کی تیسری وکٹ کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا۔

پیٹ کمنز نے 2019 سے شروع ہونے والی  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے47 میچز میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

 مزید پڑھیں :بھارتی کوچ  ذلت آمیز شکست کا غصہ19 سالہ سیم کونسٹاس پر نکالنے لگے
 اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے  سپنر نتھن لائن کا ہے، جنہوں نے  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 48 میچز میں 196 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 2019 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کیا گیا تھا اور 2021 میں ہونے والے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ 2023 میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

تاہم اب جنوبی افریقہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جون میں  ہوگا۔