بورے والا میں زمین کے تنازع پر بھائی نے بہن اور خالہ کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بورے والامیں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ سے بہن اور خالہ کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے علاقہ 335 ای بی میں زمین کےتنازع پہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور خالہ کو قتل کردیا ۔ ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاندان میں زمین کے حصوں پر جھگڑا ہوا جس کے بعد امتیاز نے فائرنگ سے بہن فرزانہ اور خالہ تسلیم بی بی کو قتل کر دیا، دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ امتیاز فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔