سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام،ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز مثبت آغاز کے بعد منفی اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھوا،ہنڈرڈانڈیکس میں 950 پوائنٹس کا اضافہ،100 انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ی پر پہنچا جس کے بعد 100 انڈیکس 1331 پوانٹس کی کمی پر بند ہوا۔
آج 38 ارب روپے مالیت کے 81کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3 ریکارڈز بن گئے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 278.56 روپے سے بڑھ کر 278.62 روپے پر بند ہوا۔