کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ بند

Jan 06, 2025 | 10:18:AM
کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر دو روز کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

موبائل اور انٹر نیٹ سروس رات کو ہی بند کر دی گئی تھی، نجی ٹی وی نے بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سروس سات جنوری منگل کو رات 12 بجے بحال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں جے یو آئی نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، بلوچستان کے جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ احتجاج حق نہ ملنے تک جاری رہے گا۔