گاندھی کو"پاکستان کا باپ"کہنے پرگلوکار کو قانونی نوٹس کاسامنا
بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف شکایت درج کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گاندھی کو"پاکستان کا باپ"کہنے پربھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کوقانونی نوٹس جاری کردیاگیا۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران گلوکار ابھیجیت نے مہاتما گاندھی کا موازنہ موسیقار آر ڈی برمن سے کرتے ہوئے کہاتھاکہ "مہاتما گاندھی بھارت کے نہیں بلکہ پاکستان کے باپ ہیں،بھارت تو پہلے سے موجود تھا،پاکستان بعد میں بھارت سے الگ ہوا، گاندھی کو غلطی سے بھارت کا باپ کہا گیا ہے۔"
بھارتی میڈیا کے مطابق وکیل آسم ساوڑے نے اپنے مؤکل منیش دیشپانڈے کی جانب سے ابھیجیت کو نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر گلوکار نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف بھارتی نیایا سنہتا (BNS) کی دفعات 353 (عوامی انتشار) اور 356 (ہتک عزت) کے تحت شکایت درج کی جائے گی۔
وکیل نے نوٹس میں گاندھی کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے انتھک محنت کی،آزادی کی تحریک کے دوران جب تقسیم کی بات ہوئی تو گاندھی نے کہا تھاکہ میری لاش پر سے گزر کر ہی بھارت تقسیم ہوگا،جب تک میں زندہ ہوں، میں کبھی تقسیم کو قبول نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
یہ پہلا موقع نہیں جب ابھیجیت بھٹاچاریہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں،انہوں نے گزشتہ دنوں برطانوی گلوکارہ دعا لیپا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ممبئی میں گانا گاتے وقت انہیں کریڈٹ نہیں دیا۔